Thursday, May 2, 2019

میٹھا کھانا کیا واقعی مزاج کو خوشگوار بناتا ہے؟

میٹھے کا استعمال
اکثر افراد کا خیال ہے کہ کچھ میٹھا کھانا مزاج کو خوشگوار بناتا ہے جبکہ اس کی دوری چڑچڑے پن کا باعث بنتی ہے مگر کیا یہ واقعی درست ہے؟

اس کا جواب سائنس نے بتا دیا ہے اور میٹھے کی خواہش یا شوگر رش اور مزاج پر اثرات کے درمیان کوئی تعلق موجود نہیں۔

ماہرین کا کہنا یے کہ یہ خیال کہ چینی کا استعمال مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے، دنیا بھر میں بہت مقبول ہوچکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ میٹھے مشروبات کا استعمال ذہنی طور پر زیادہ الرٹ ہونے یا تھکاوٹ سے لڑنے کے لیے کرتے ہیں۔

انہوں نے دریافت کیا کہ میٹھا کھانے سے مزاج پر کسی قسم کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے چاہے لوگ جتنی بھی چینی کھالیں۔
درحقیقت یہ لت مثبت کی بجائے منفی اثرات کا باعث بنتی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں لوگ زیادہ تھکاوٹ کے شکار اور ذہنی طور پر کم ہوشیار ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج سے میٹھے کے بارے میں عرصے سے موجود خیال کے بارے میں لوگوں کی رائے تبدیل ہوگئی جبکہ چینی کا استعمال کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Y56pfP

0 comments:

Popular Posts Khyber Times