
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کررہی ہے، پی ٹی ایم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی ٹی ایم پر پابندی کے احکامات دے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ادارے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کریں، وزارت داخلہ، پی ٹی اے، پیمرا قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں، عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے منظورپشتین، علی وزیر اور محسن داوڑ سے بھی جواب طلب کر لیا اور فریقین کو 3 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HF2K2U
0 comments: