Sunday, May 19, 2019

مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مریم نواز کی شرکت متوقع

مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں سیاسی صورتحال سمیت مہنگائی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی قیادت کا مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، ‎پارٹی کی حالیہ تنظیم نو کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا مشاورتی اجلاس بلایا گیا ہے جس کی صدارت راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کریں گے جس اجلاس میں مریم نواز شریف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس میں ‎پارٹی کی سینئر قیادت کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے ارکان، ‎صوبائی سینئر اور نائب صدور، ضلعی اور نائب صدور بھی شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کی تنظیم سازی اور مسقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور ہوگا، اس کے علاوہ اجلاس میں ‎معاشی بحران، ڈالر کی قیمت میں اضافے، بدترین مہنگائی کی صورتحال پر پارٹی لائحہ عمل مرتب کرے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ekfdaa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times