Sunday, May 12, 2019

ثناء میر نے بنا دیا ورلڈ ریکارڈ، بن گئی نمبر ون اسپنر

 اسپنر ثناء میر
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔

پاکستان کی ثناء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔

ثناء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔

پاکستان کی ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔

ثناء میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Yo60oJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times