Wednesday, May 15, 2019

امریکا کی ایران کیلئے متعلق دوغلی پالیسی برقرار

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
امریکا نے ایران کیلئے دوغلی پالیسی اپنا لی۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکا ایران کشیدگی پر یو ٹرن لیتے ہوئے پھر ایران سے جنگ نہ کرنے کا بیان داغ دیا۔ ایران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ بھی امریکا سے جنگ نہیں چاہتا۔

امریکا کی ایران سے متعلق دوغلی پالیسی برقرار،،، ایک جانب امریکی صدر سمیت امریکی انتظامیہ کی ایران کو دھمکیوں پہ دھمکیاں تو دوسری جانب امن کے بیان سے میٹھی گولیاں دینے کی کوششیں جاری، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ایران ’ایک نارمل ملک‘ کی طرح برتاؤ کرے تاہم اگر اس کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو وہ اس کا بھر پور جواب دے گا۔ ایران کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ نہیں چاہتا۔

دونوں ممالک کے درمیان کچھ دن سے کشیدگی اور تناو کی صورت حال چل رہی ہے ۔ یوکرین کے حوالے سے پومپیو کا کہنا تھا کہ ان کا ملک کرائمیا پر روسی الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا اور اس حوالے سے روس پر پابندیاں عائد رہیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WL9jWP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times