
قیلولہ کرنے والے افراد ریاضی، منطق، ردِعمل ظاہر کرنے اور نشانات کی شناخت کے معاملے میں دیگر افراد کے مقابلے میں بہتر کار کردگی دِکھاتے ہیں۔ قیلولہ سے مزاج میں بہتری آتی ہے اور نیند اور تھکاوٹ کا احساس ختم ہو جاتا ہے ۔
صرف یہی نہیں قیلولہ دل، بلڈ پریشر، اسٹریس لیول اور حیران کن طور پر وزن پر قابو پانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔
قیلولہ کا دورانیہ
قیلولہ یا مختصر دورانیہ کی نیند دن کے اوقات میں عموماً دو پہر ایک بجے سے لے کر چار بجے کے درمیان کسی بھی وقت لی جاسکتی ہے۔قیلولہ کا دورانیہ عموماً 10منٹ سے لے کر 30منٹ تک کا ہوتا ہے ۔ایک گھنٹے سے زیادہ سونے کی صورت میں Sleep inertia پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ،جس کے نتیجے میں جاگنے کے بعد بھی نیند کا احساس رہتا ہے اور انسان سستی محسوس کرتا ہے ۔
سہ پہر چار بجے کے بعد قیلولہ کرنے کی تجویز نہیں دی جاتی ،کیونکہ اس سے رات کی نیند متاثر ہونے کا امکان ہوتا ہے ۔
البتہ ،قیلولہ کے اوقات کارکے حوالے سے کوئی واضح سائنسی اصول موجود نہیں ہے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی سائنسدان اور Change Your Life!Take a Napکی مصنفہ سارامیڈنِک کہتی ہیں کہ مختلف دورانیہ کے قیلولہ کے مختلف فوائد ہیں۔مثلاً 10سے 20منٹ کا قیلولہ دماغ کی چستی کو بڑھاتاہے،جس کے بعد نیند اور تھکاوٹ کا احساس،تازگی اور تیزی میں بدل جاتا ہے ۔
تاہم وہ 30منٹ کے قیلولہ کو پسند نہیں کرتی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں اتنا طویل قیلولہ نیند کو غالب کر دتیا ہے ،جس کے بعد نارمل ہونے میں وقت لگتا ہے ۔سارا میڈنِک 60منٹ دورانیہ کا قیلولہ بھی پسند کرتی ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ادراکی یادداشت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
یہاں یہ بتانا دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا کہ ،تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ چھ منٹ دورانیہ کا قیلولہ ،جسے Ultra.short sleep episodeکہا گیا ہے ،طویل مدتی یادداشت کو بہتر بناتاہے۔ؤ
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DRFjkr
0 comments: