تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی چیئرمین شپ کے لیے احمد مجتبیٰ میمن، جاوید غنی اور فضل یزانی کے نام زیر غور ہیں جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک کے لیے ڈاکٹر باقر رضا کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر رضا باقر مصر میں آئی ایم ایف کے سینئرعہدیدار ہیں اور وہ رومانیہ میں آئی ایم ایف کے مشن چیف بھی رہ چکے ہیں، انہیں ممکنہ طور پر اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کیا جاسکتا ہے البتہ تقرری کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے معاشی صورتحال کے پیش نظر گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کو عہدوں سے ہٹایا تھا جس کے بعد دونوں اہم نشستیں خالی ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دونوں کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں ہٹانے کا فیصلہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے دور میں ہوچکا تھا البتہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر فیصلے میں تاخیر پیش آئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZY95xC
0 comments: