Wednesday, May 15, 2019

محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
محمد نور مسکان زئی نے وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فیڈرل شریعت کورٹ کے وکلاء اور ججز نے بھی شرکت کی۔

قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے محمد نور مسکان زئی سے بطورچیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ وفاقی شرعی کورٹ پاکستان میں اسلامی اور شرعی احکامات کے تناظر میں فیصلہ کرتی ہے۔ اس عدالت میں ملک سے سودی نظام کے خاتمے سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت کی جا چکی ہے۔

شرعی حوالے سے اسمبلی سے منظور کردہ کوئی بل ہو یا پھر کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی غلط اقدام شرعی عدالت میں اس کے خلاف پٹیشن دائر کی جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W9fjLM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times