
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دے کر موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔
اسپیکر نے قطر میں منعقد ہونے والی بین الپارلیمانی کانفرنس کے موقع پر علاقائی سلامتی اور خطے کو درپیش چیلنجزپر قابو پانے کیلئے ہونے والی پیشرفت کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے پاک چین قتصادی راہداری کو خطے میں ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
قطر کے سفیر ثاقر بن مبارک المنصوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطرکے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے پاکستان میں معیشت کی مضبوطی کیلئے اپنی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M0NS3d
0 comments: