Thursday, May 9, 2019

پارلیمانی امور خوش اسلوبی سے چلانا حکومت اور حزب اختلاف کی ذمہ داری ہے: فردوس اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمانی امور خوش اسلوبی سے چلانا حکومت اور حزب اختلاف کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں نئے ضم ہونے والے فاٹا کے علاقوں میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سیاسی میدان جنگ بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے اور قانون سازی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنا حزب اختلاف کا حق ہے تاہم اسے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صوبائی خزانے پر ڈاکا زنی کا جواب دیں، وہ اندرون سندھ ایڈز متاثرین کو تسلی دینے کیوں نہیں گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vNsxPE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times