
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کےلئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، ملکی اور عوامی مفادات کیلئے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔
سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کے لیئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، ملکی اور عوامی مفادات کے لیے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 19, 2019
ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ جس اولاد کےلئے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کیلئے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔
جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لاحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 19, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EjFO79
0 comments: