Saturday, May 25, 2019

اپنی زندگی میں اتنا جھوٹ بولنے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا: شہباز شریف

اپنی زندگی میں اتنا جھوٹ بولنے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا: شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے جسم سے کینسر کا مرض ختم ہوچکاہے لیکن ریگولر چیک اپ ضروری تھا اس لیے وہ لندن گئے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان بد قسمتی سے دن رات جھوٹ بولتے ہیں اپنی زندگی میں اتنا جھوٹ بولنے والا وزیر اعظم نہیں دیکھا۔ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر مشاورت سے فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مشکلات کے باوجود 11 ہزار میگاواٹ بجلی پیداکی۔ اب اگر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار ہمیں نہ ٹھہرایا جائے۔ ہم نے اسپتالوں میں مفت ادویات دیں جو موجودہ حکومت نے بند کر دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بد ترین مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔ ملک میں لوکل سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں تو باہر سے کون آئے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HTp4ER

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times