Thursday, May 23, 2019

فرشتہ قتل کیس میں جب تک قاتل نہ ملے تو ذمہ دار حکومت ہے: علی محمد

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان
فرشتہ قتل کیس میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جب تک قاتل نہ ملے تو ذمہ دار حکومت ہے۔

وزیر مملکت علی محمد اظہار تعزیت کے لیے فرشتہ کے گھر پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جب تک قاتل نہ ملے ذمہ دار حکومت ہے، قاتلوں کو گرفتار اور سزا نہ دی گئی تو اللہ ہم سے پوچھے گا، ملزمان کو لٹکانے سے واقعات رونما ہونا بند ہو جائیں گے، ایسے واقعے کو بنیاد بنا کر اداروں کے خلاف اشتعال نہیں پیدا کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ایسے کیسز میں دن کی روشنی میں چوک پر لٹکانے کے قانون سے متعلق فروغ نسیم کو خط لکھوں گا، قصورکی زینب، مردان کی عاصمہ یا فرشتہ کا معاملہ ہو، فرشتہ کے کیس میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30wK9gO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times