
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی طرف سے آج مختصر فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں کے تجربے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پیانگ یانگ پرزوردیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے جزیرہ نما کوریا میں فوجی کشیدگی بڑھے۔
جنوبی کوریا کی صدارتی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ اقدام بین الکوریائی فوجی معاہدے کے منافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی کوریا توقع کرتا ہے کہ شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کی جلد بحالی کی کوششوں میں فعال اندازمیں شامل ہوگا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UXxM9K
0 comments: