Tuesday, May 28, 2019

شاہد خاقان کا چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کے پی میں ہونے والا واقعہ ملک کیلئے لمحہ فکریہ ہے، جس علاقے میں دنیا ناکام رہی وہاں ہماری فوج کامیاب ہوئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے کے پی میں ایک واقعہ ہوا جو ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مجھے اس کا بے حد افسوس ہے جس کا اظہار قومی اسمبلی میں بھی کیا تھا۔

چیک پوسٹ پر حملے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے، جس علاقے میں دنیا ناکام رہی ہے وہاں ہماری پاک فوج کامیاب ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج عوام دیکھ لیں جتنی مہنگائی9ماہ میں ہوئی اس سے پہلے کبھی نہ تھی، ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے کرنے والوں نے بےروزگاری پھیلادی، ہر شخص آج پریشان ہے اس کی وجہ نااہل حکومت ہے، ایسی نااہل حکومت جو غیرجمہوری طریقے سے لائی گئی، ملک میں ترقی کی رفتارآدھی ہوچکی ہے، 2018 کا الیکشن بھی متنازع بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے ساڑھے300فیصد تک گیس کی قیمتیں بڑھیں، آج نوازشریف اپنے اصولوں کی وجہ سے جیل میں ہے، جتنے کام نوازشریف نے اپنے پانچ سالہ دور میں کئے اتنے آج تک کوئی نہ کرسکا۔

ایک سوال کے جواب میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اسمبلی میں چیئرمین نیب اور وزیرستان واقعے کو اٹھایا، فاٹا میں الیکشن ہورہا ہے الیکشن کمیشن اس کو شفاف بنائے، قبائلی اضلاع میں شفاف الیکشن نہیں کراسکتے تو پھرجمہورہت کو خطرہ ہوگا، شفاف الیکشن نہ ہوں تو پھر ملک کا یہی حال ہوتا ہے، شفاف الیکشن ہوں تو پھر ملک بھی ترقی کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VXmsea

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times