Sunday, May 12, 2019

جعلی اکاونٹس بنا کر طلبا کی غیر اخلاقی تصاویر جمع کرنے والے استاد کو 5 برس قید کی سزا

انگلینڈ میں سابق ٹیچر کو نو عمر طلبا کی ’غیر اخلاقی‘ تصاویر اور ویڈیوز جمع کرنے کے الزام میں 5 برس قید کی سزا سنادی گئی۔
انگلینڈ میں سابق ٹیچر کو نو عمر طلبا کی ’غیر اخلاقی‘ تصاویر اور ویڈیوز جمع کرنے کے الزام میں 5 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

سابق اسکول ٹیچر الارِک بریسٹو نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر خود کو نوعمر لڑکی ظاہر کیا اور جس اسکول میں تدریس سے وابستہ تھا، وہاں کے تقریباً 200 طلبا سے آن لائن غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کا اصرار کرتا رہا۔

الارِک بریسٹو نے 13 سے 15 سال کے لڑکوں سے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رابطہ قائم کیا اور ان کی تقریباً ایک ہزار سے زائد ’برہنہ تصاویر اور ویڈیوز‘ جمع کیں۔

مقامی عدالت نے الارک بریسٹو کو بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے مقدمے میں سزا سنائی۔

جج پیٹرکوک نے دوران سماعت کہا کہ ’ملزم نے اپنی ہی عمر کے تقریباً 213 طلبا کو نشانہ بنایا‘۔

عدالت نے سابق ٹیچر کا نام جنسی بدفعلی کے مرتکب مجرمان کی فہرست میں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ’تم دوہری زندگی گزار رہے تھے، دن میں تعلیم کے فروغ میں مصروف لیکن رات میں گمراہ کن زندگی گزار رہے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ تم مستقبل میں بھی اسی طرح کے جرائم کرو گے‘۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مجرم کے ذاتی لیپ ٹاپ سے بڑی تعداد میں غیر اخلاقی تصاویر حاصل کیں۔

سابق ٹیچر نے تسلیم کیا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس بنا کر طلبا کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرتا تھا، لیکن ان بچوں سے بدفعلی یا جنسی تعلقات رکھنے کی کبھی خواہش ظاہر نہیں کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E5374v

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times