Wednesday, May 22, 2019

صہیونی زندانوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال 50 دن مکمل ہوگئے

صہیونی زندانوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال 50 دن مکمل ہوگئے
صہیونی زندانوں میں فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو پچاس دن مکمل ہوگئے ہیں قیدیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

بھوک ہڑتالی فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے۔ جو پچاس دنوں سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسیران کو صہیونی حکام بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے اور ان پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مسلسل دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔

انہیں اس وقت الرملہ میں قائم ‘نیتزان’ جیل میں ڈالا گیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں قابض اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے بارہ فلسطینی اغوا کیے تھے۔

اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ کرکے کئی فلسطینیوں کو زخمی بھی کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wcR0xU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times