
صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 حملہ آوروں کے داخل ہونے اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوادر کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں 3 حملہ آور داخل ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوٹل سے دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔
فورسز کی بھاری نفری نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے، فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ بھی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس بھاری اسلحہ اور راکٹ لانچر بھی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YpyUFb
0 comments: