
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا 34ہزار پوائنٹس سے نیچے آنا افسوسناک ہے۔
Meanwhile market has gone down further and it’s below 34000 now. It’s no more a joke. What are we waiting for ? Incompetence is eating into our country. pic.twitter.com/nHFSnzidIz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2019
اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نو ماہ کی حکومتی کارکردگی نے ملک کومعاشی طور پر تباہ کردیا ہے یہ نااہل حکمران آئی ایم ایف کے پاس جانے یا نہ جانے کے چکر میں لگے رہے اور آخر میں اپنی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھائے چلی جارہی ہے، یہ مذاق نہیں ہے، ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VhH14M
0 comments: