صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں میں جھڑپ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں تربت کےعلاقے بالگتر میں ہوئی، جہاں ایف سی اور حساس ادارے نے دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گرد عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ، ایک سنائپر رائفل اور ایک سو تیس گولیاں بھی برآمد کی گئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VaMZZW
0 comments: