Saturday, May 11, 2019

قابض بھارتی فورسز کا ظالمانہ عمل، مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے
قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YsL2W1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times