
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے رمضان شوگر ملز ، صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثے کیس میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔
عبوری ضمانتوں میں توسیع کیلئے حمزہ شہباز لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، وکیل نیب نے کہا حمزہ شہباز کے وکلا کو گرفتاری کی وجوہ، انکوائری و تفتیشی ریکارڈ فراہم کر دیا ، عدالت کو اختیار ہے ضمانت خارج کردے یا منظور، جو دستاویزات حمزہ شہباز کے وکلا نے مانگی انہیں فراہم کر دیں ہیں۔
وکیل نیب کا کہنا تھا حمزہ شہباز نےاربوں کے اثاثے بنائے جن کےذراائع نامعلوم ہیں ، بھائی سلمان اور والدہ کے اکاونٹ میں بیرون ملک سےاربوں روپے آئے ، حمزہ شہباز سے تحقیقات کرنے کے لیے گرفتاری ضروری ہے ، حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کیا گیا تو خدشہ ہے ملک سے فرار ہو جائیں گے۔
وکیل حمزہ شہباز نے کہا انکوائری پرچیئرمین نیب کی اجازت کاتحریری حکم نہیں دیا جا رہا، اجازت نامہ موجود نہیں تو تمام کارروائی غیر قانونی ہے، جس پر وکیل نیب کا کہنا تھا انکوائری کی اجازت اورگرفتاری کی وجوہات فراہم کر دی گئی ہیں، بہت دستاویزات دفتری ریکارڈ کاحصہ ہیں فراہم نہیں کی جاسکتیں،وکیل نیب
وکیل نیب نے مزید کہا حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں 50کروڑکی مشکوک ٹرانزیکشنز پائی گئیں، 18 کروڑ 10 لاکھ باہرسےآئے، حمزہ شہباز نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور 20 لاکھ سےزائد والدہ اور بھائی کے اکاؤنٹ سے وصول کیے۔
وکیل نیب کا کہنا تھا 2000 میں شہبازشریف فیملی کےاثاثے 5سے 6کروڑ روپے کے تھے ، اب اثاثوں کی قیمت اربوں میں ہے۔
وکیل صفائی نے کہا نیب نےحمزہ شہبازکیخلاف بغیرٹھوس ثبوت کارروائی کی، حمزہ شہباز کو بدنام کرنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا ڈھنڈورا پیٹاگیا، جس پر ینچ نے حمزہ شہباز کے وکیل سے مکالمے میں کہا بدنام ہوں گے تو کیا نام نہیں ہوگا۔
وکیل نے بتایا قانون کےمطابق منی لانڈرنگ کیسزمیں نیب کا دائرہ اختیارنہیں، منی لانڈرنگ کیس میں نیب کاتفتیشی افسر مقرر کیا جاسکتا ہے، تفتیشی افسر کی تقرری کے بعد چیئرمین نیب کا اختیار ختم ہوجاتا ہے، اختیار ختم ہونے کے بعد چیئرمین نیب وارنٹ جاری نہیں کرسکتا۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28مئی تک توسیع کردی۔
حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، پولیس کی بھاری نفری ہائی کورٹ کے اندر اور اطراف میں تعینات کی گئی ، ن لیگی کارکنوں کواحاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے آج تک کیلئے حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Why6Vy
0 comments: