تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کی تقریب اسلام آباد کنونشن سینٹرمیں منعقد ہوگی، یوم تاسیس کی تقریب میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
مہمانان گرامی خصوصاً وزیر اعظم کی آمدورفت پر لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم کی بطور مہمان خصوصی شرکت کے باعث خصوصی سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔
تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی پاسز کا اجرا کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کیلئے خصوصی پویلین مختص کردیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد پر آغاز سے آج تک تحریک کے ہر موڑ ہرپہلو کی کہانی پر دستاویزی فلم تیار کی گئی ہے ، دستاویزی فلم فیصل جاوید اور ان کی ٹیم نے تیار کی ہے جبکہ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vb93Ub
0 comments: