
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات لائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت درآمدات اور برآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اپنی دانشمندانہ پالیسیوں کے ذریعے ملک کو معیشت سمیت تمام بحرانوں سے نکالنے کے لئے پُرعزم ہے۔
خسروبختیار نے کہاکہ حکومت درآمدات اور برآمدات میں موجود فرق کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے سبسڈی کے لئے 216ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام ملک کی بہتری کے لئے بڑا قدم ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2w5YhQp
0 comments: