تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں مزدوروں کو فلیٹ اور صحت کارڈ تقسیم فراہم کرنے کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ستر سال میں صرف حکومتیں بدلتی رہی ہیں عام آدمی کے حالات نہیں بدلے، ماضی میں محنت کشوں اور عام آدمی کو روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر دھوکا دیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اگر ستر سال بعد بھی عام آدمی اور مزدور کے حالات نہیں بدلے تو یقینا ماضی کے حکمرانوں سے کوئی غلطی اور کوتاہی سرزد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے، ہم غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لے کر حکومت میں آئے ہیں،دیر سے سہی لیکن عام آدمی کے حالات ضرور بدلیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم پورے صوبے میں لیبر کالونیاں بنائیں گے۔ لیبر کالونیوں میں قائم سوشل سیکیورٹی اسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور مزدور کی اجرت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ مزدور اور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہماری جماعت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں عام آدمی کے نام پر ووٹ لیے گئے لیکن دوسروں کے گھر بنانے والے اپنی چھت کو ترستے رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V7KMhH
0 comments: