
کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں کراچی میں بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے قومی گرڈ سے کے الیکٹرک کو150 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔
کمیٹی نے ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کیلئے رمضان کے مہینے کیلئے ایک ارب80 کروڑ روپے اضافی اعانت کی منظوری دی تاکہ سابق فاٹا کی سات قبائلی ایجنسیوں کو اضافی بجلی فراہم کی جائے۔ توانائی ڈویژن نے بتایاکہ حکومت نے ماہانہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کی اعانت سے سابق فاٹا کے گھریلو صارفین کے بل ادا کئے ہیں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سعودی فنڈ برائے ترقیاتی گرانٹ کے تحت زیرتعمیر منصوبوں کیلئے زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے ادارے کی ٹیکس کی چھوٹ کی تجویز کی منظوری دی۔
کمیٹی نے ملک میں غریب اور ضرورت مند افراد کیلئے کام کرنے والی غیر منافع بخش فلاحی تنظیم کی طرف سے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر نادار افراد کیلئے مختص کردہ چاول کی کھیپ پر سٹوریج چارجز ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کیلئے ضمنی اور تکنیکی ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Jm28kY
0 comments: