Saturday, April 6, 2019

وزیراعظم کی نوجوانوں کی سرسبز تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا: عثمان ڈار

وزیراعظم کی نوجوانوں کی سرسبز تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا: عثمان ڈار
وزیراعظم کی نوجوانوں کی سرسبز تحریک کا جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو دس ارب درخت لگانے کے سونامی منصوبے میں شامل کیا جائے۔

اس اقدام کا جائزہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی محمد عثمان ڈار کی ماحولیاتی تبدیلی کے مشیر امین اسلم کے ساتھ ملاقات میں کیا گیا۔

نوجوانوں کی سرسبز تحریک کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کے تحت بڑی تعداد میں درخت لگانے کا کام نوجوانوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔

اس تحریک میں نہ صرف نوجوانوں کو سماجی طور پر شریک کیا جائے گا بلکہ یہ ان کیلئے اقتصادی ترقی کا ذریعہ بھی ہوگی۔

عثمان ڈار نے ملاقات کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کے مشیر کو قومی یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IhyJGZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times