Wednesday, April 24, 2019

پی سی بی کی ثابت قدمی نے ایک اور باغی رکن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

 روکھڑی کے بعد ایاز بٹ بھی کلین بولڈ
ایاز بٹ نے بھی باغی گورننگ بورڈ کو خیرباد کہتے ہوئے پی سی بی کو خط لکھ کر معذرت کرلی۔

باغی گورننگ بورڈ کی ایک اور وکٹ گر گئی روکھڑی کے بعد ایاز بٹ بھی کلین بولڈ ہوگئے۔ ایاز بٹ نے بھی پی سی بی کو خط لکھ کررویے پر معذرت کرلی۔ اس سے قبل شاہ ریز روکھڑی نے ایسا ہی کیا تھا، سیالکوٹ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے نعمان بٹ کا معاملہ غیرجانبدار ایڈجوڈکیٹر کو بھیجا جا چکا، انھوں نے عدالت سے رجوع بھی کر لیا،شاہ دوست اور کبیر احمد خان کو نوٹس جاری کیے گئے اور جواب کا انتظار ہے۔ گذشتہ دنوں کوئٹہ میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس بدمزگی کا شکار ہو گیا تھا، 5 ارکان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں اور ایم ڈی کے تقرر پر قرارداد پیش کرنا چاہی اور پھر بائیکاٹ کر کے چلے گئے۔

چیئرمین احسان مانی نے اس صورتحال کو مایوس کن قرار دیا تھا، ان کے خلاف الزامات لگانے والے ایک رکن نعمان بٹ کو غیرجانبدار ایڈجوڈکیٹرکے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے اگلی تمام میٹنگز میں شرکت سے روک دیاگیا، صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی اس وقت آئی جب لاہور ریجن کے صدر شاہ ریز روکھڑی نے باغی گروپ سے علیحدگی اختیارکرکے اپنے رویے پر معافی مانگ لی،اب بدھ کوکے آر ایل کے ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز بٹ نے بھی ایسا ہی کیا۔

انھوں نے ایک خط میں اپنے رویے پر معذرت کرتے ہوئے قراردادکا حصہ بننے کو غلط فہمی قرار دیا، بورڈ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدرشاہ دوست اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن فاٹا کے صدرکبیر احمد خان کو نوٹسز جاری کرچکا،ذرائع کے مطابق یہ بھی جلد باغی گروپ چھوڑ دیں گے، واضح رہے کہ قرارداد پیش کرنے کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ پی سی بی اپنے فیصلوں پر ڈٹا ہوا ہے اور مستقبل قریب میں گورننگ بورڈ کے ذریعے ہی ان کو منظوری دلائی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IWhs6O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times