Thursday, April 25, 2019

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ۔ مارکیٹ 301 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36 ہزار 805 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران فنی خرابی کے سبب تقریبا ایک گھنٹا ٹریڈنگ بند رہی۔ ٹریڈنگ کو بحال کرنے کے بعد مارکیٹ کا وقت 30 منٹ بڑھایا گیا۔

مارکیٹ 301 پوائنٹس کے اضافے سے 36 ہزار 805 کی سطح پر بند ہوئی۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اوچھل کود جاری رہی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر11 پیسے کی کمی سے 141روپے 41 پیسے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے68 ہزار900روپے فی تولہ ہوگئی اسی طرح 10گرام سونا 258 روپے کے اضافے سے59ہزار71روپے پر پہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 12 سو 77 ڈالر فی اونس ہوگئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UH9Oza

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times