
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جہاں عمران خان نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی خدمات کو سراہا۔
اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والی تہمینہ جنجوعہ نے وزارت خارجہ میں 35 سال خدمات انجام دیں اور بطور سیکرٹری خارجہ فروری 2017 میں تعینات ہوئیں، وہ ملک کی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ منصب سنبھالا، گزشتہ روز ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی، اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ نے بطور سیکرٹری خارجہ اپنی خدمات بخوبی نبھائیں، ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں کی بدولت وزارت خارجہ نے انتہائی جانفشانی سے اپنے کام انجام دیئے۔
یاد رہے کہ تہمینہ جمجوعہ آج اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Gqd2n2
0 comments: