
گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عوام طاقتور بنانے والے وزیراعظم کے پھانسی کے پروانے پر کس نے دستخط کئے؟ بلاول بھٹو نے کہا بھٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا نیب گردی سے ڈرنے والا نہیں، بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے عوام کے ساتھ آخری سانس تک لڑیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا سندھ کا کیس پنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، سندھ کا کیس پنڈی کیوں منتقل کیا جارہا ہے، آخر پنڈی میں ایسا کیا ہے؟ وزرا کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات کی بات کرتے ہیں اور حکومت کو آئینہ دکھاتے ہیں تو نیب گردی شروع ہوجاتی ہے۔
احتساب کے نام پر قوم کو بے قوف بنانے کی کوشش نہ کرو، احتساب کے نام پر پولیٹیکل انجیئرنگ مت کرو، میری باتیں اس حکومت کو برداشت نہیں ہوتیں، میں نے تین وزیروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جس وزیراعظم نے بے آئین زمین کو آئین دیا، مظلوم کو آواز دی اس کا کیس چالیس سال سے انصاف مانگ رہا ہے۔ حکومت کو آئینہ دکھاتے ہیں تو نیب گردی سے ڈرایا جاتا ہے، یہ کیا سمجھتے ہیں کہ نیب گردی سے ڈرا دیں گے، بھٹو کا نواسہ ڈر جائے گا، ہم ظلم کی ہر طاقت سے ٹکرائیں گے، آخری سانس تک عوام کے ساتھ لڑوں گا۔
خان صاحب آپ غداری کے فتوے تو دے سکتے ہیں، لیکن لوگوں کو دو وقت کی روٹی نہیں دے سکتے۔ یہ اٹھارہویں ترمیم کو ختم کرکے ون یونٹ لانا چاہتے ہیں جو ہم نہیں آنے دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VkHSCo
0 comments: