Wednesday, April 17, 2019

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رمضان پیکیج کے لئے اشیائے ضروریہ کی خریداری تیز کرنے کی ہدایت

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوگوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لئے اشیائے ضروریہ کی خریداری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔

رمضان پیکیج پرعملدرآمد کی نگرانی کےلئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں ایک چاررکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس میں پاکستان ریلوے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی سمری سمیت یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے لئے حکومتی ضمانت پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹنگ لائسنسوں کےاجرا سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آیا۔

ایجنڈے کے نکات میں گلگت بلتستان کونسل اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے لئے گرانٹس کی منظوری بھی شامل تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PcNYm2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times