Saturday, April 20, 2019

فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا اسد عمر کے حوالے سے بڑا علان

فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسد عمر کے حوالے سے بڑا علان کر دیا
فاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسد عمر کو واپس کابینہ میں شمولیت کیلئے رضامند کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ سے صرف ایک وزیر عامر محمود کیانی کو ادویات کی قیمتوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے، اسد عمر کو نکالا نہیں گیا اس نے استعفیٰ دیا ہے ،وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہے اور عمران خان کے ساتھ ہے، اسد عمر کے پاس جا کر انہیں کابینہ میں واپس آنے کا کہوں گا، فواد چوہدری سمیت سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے جمعرات کو استعفیٰ دیا تھا، وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وزارت پٹرولیم سنبھالنے کو کہا تھا لیکن انہوں نے کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ روس کی معیشت بیٹھ گئی اس لیے روس ٹوٹ گیا، زرداری اور نواز شریف کی وجہ سے معیشت کو خطرات لاحق تھے، معاشی بحران کے حل کیلئے کپتان نے اہم فیصلے کیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ULRlql

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times