Tuesday, April 9, 2019

گنے کے رس کی افادیت، جانیئے اس خبر میں

گنے کا رس
گنے کا رس جگر کی گرمی، پیشاب سے زہریلے مواد کے اخراج، آنتوں کی گندگی صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔

مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے، گنا دانتوں سے چھیل کر کھانے سے نہ صرف دانت مضبوط ہوتے ہیں بلکہ امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔

گنے میں قدرتی طور پر کیلشئیم، فولاد، مینگانیز، حیاتین ب اور ج (وٹامن بی اور سی )ہوتی ہے، جس سے جسم انسانی کی صحت پر خوشگوار اثرات ہوتے ہیں ۔

گنے کا رس جسمانی کمزوری ختم کرتا اور بخار کی شدت کم کرتا ہے ۔

ایسے لوگ جو جسمانی صحت کمزور خیال کرتے ہیں۔ ان کو یہ روزانہ پینا چاہئے۔ یرقان میں روزانہ دوتین گلاس پینا مفید ہے۔

صدیوں سے یرقان میں اطباء گنے کا رس تجویز کرتے ہیں۔ اس سے جگر کا فعل درست ہوتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2KuV0Ei

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times