Friday, April 5, 2019

نیب کی کارروائیوں سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں: شہباز گل

شہباز گل
ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا ہے کہ نیب خودمختار ادارہ ہے جو اپنی کارروائی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے کہاہے کہ نیب خودمختار ادارہ ہے جو اپنی کارروائی کر رہا ہے، حکومت ان تمام معاملات سے لا تعلق ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کارروائیوں اور اس چھاپے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ہے، بہت سارے لوگ پکڑے گئے ہیں، بہت سارے پکڑے جائیں گے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہماری جماعت اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی پکڑے جائیں، نہیں لگتا کہ نیب وارنٹ کے بغیر ایسی کوئی کارروائی کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WQi2Xr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times