Tuesday, April 9, 2019

بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی صنم سعید کی اداکاری سے متاثر

بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور پاکستانی اداکارہ صنم سعید
بولی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کلنک میں اپنے کردار کو بخوبی نبھانے کے لیے پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ کو دیکھا اور بہت کچھ سیکھا تھا۔

زرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’کلنک‘ میں اپنے کردار کو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردارکے لیے فلم مغل اعظم، امراؤجان بھی دیکھی جب کہ فلم کے ہدایتکارنے انہیں پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ بھی دیکھنے کا کہا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ فلمیں اور ڈرامہ اپنے کردار اور زبان کی بہترین ادائیگی کے لیے دیکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار نے انہیں زندگی گلزار ہے، ڈرامے کو اس لیے دیکھنے کو کہا تھا کیونکہ اس میں ادا کیا گیا صنم سعید کا کردار میرے کردار سے ملتا جلتا تھا، ایسی لڑکی جس کے کندھوں پر بہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جب کہ وہ خوش رہنے والی انسان بھی نہیں ہوتی لیکن پھربھی وہ ایک حوصلہ مند لڑکی ہوتی ہے۔

عالیہ نے کہا کہ ایک کردارمیں اتنے سارے زاویوں کو ایک ساتھ اپنے کردار میں لانا مشکل ہوتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اس فلم میں بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی اور ہر کسی سے کچھ نہ کچھ سیکھیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WVh4sM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times