
ایف بی آر نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکائونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔
اسی ضمن میں راحت فتح علی خان سے سال 2016 کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تفصیلات کی فراہمی کے لئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے سات روز میں تفصیلات فراہم نہ کیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایف بی آر گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2014 اور 2015 کا آڈٹ کر چکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2OPcSIl
0 comments: