
آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھی بلوچستان سے پکڑا گیا تھا اور اس سے ملنے والی معلومات کا بھارت اور عالمی برادری کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کرنے اور دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے دبائو ڈالے۔
کرتار پور راہداری کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے امید ظاہر کی کہ بھارت راہداری کو فعال بنانے کیلئے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملاقات پر اتفاق کرے گا۔
افغان امن عمل کے بارے میں ایک سوال پر ترجمان نے کہاکہ کل سے دوحہ میں ہونیو الے مذاکرات ایک مثبت پیشرفت ہے اور پاکستان کو امید ہے کہ یہ مذاکرات افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کا پیشہ خیمہ ثابت ہوںگے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کارکا کردارادا کررہاہے کیونکہ یہ سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے بارے میں ایک سوال پرترجمان نے کہاکہ پاکستان نے خود کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے انتہائی موثر اقدامات کئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XnLqUZ
0 comments: