Wednesday, April 24, 2019

جنرل قمر باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

جنرل قمر باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج نیشنل یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا، آرمی چیف نے کم مدت میں یونی ورسٹی کے کامیاب آغاز پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یونی ورسٹی ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد اصغر نے آرمی چیف کو یونی ورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں اور تزویراتی ایجوکیشن پلان پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیو ٹیک کو دو سال کے مختصر عرصے میں کام یابی سے آغاز پر انتظامیہ کو مبارک باد بھی دی۔

آرمی چیف نے انتظامیہ کو یونی ورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی معیار اپنانے کی ہدایت کی، اور کہا کہ نیوٹیک کی بہ طور ’یونی ورسٹی فار انڈسٹری‘ کا نظریہ قابل تعریف ہے۔

نیو ٹیک یونی ورسٹی کو انڈسٹری کے لیے لیڈرز اور پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ماہر ورک فورس مہیا کرنے کے مقصد کے تحت قائم کیا گیا، آرمی چیف نے انڈسٹری کے ساتھ یونی ورسٹی کے اس مؤثر ربط کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی اسلام آباد کے مضافات میں نیو ٹیک کے مستقبل کے مین کیمپس کی تعمیر کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، جس میں 30 سے 50 ہزار طلبہ کی گنجایش ہوگی۔

آرمی چیف نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے تعاون کو بھی سراہا جس نے نیو ٹیک کے لیے ابتدائی کیمپس کی تعمیر میں کردار ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZwvSjD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times