Tuesday, April 30, 2019

وفاقی کابینہ اجلاس: وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت

 وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو اصلاحات لارہی ہے، کابینہ اجلاس میں ان پر تبادلہ خیال ہوا، دورہ چین میں باہمی تجارت کا فروغ اور دیگرامور زیر غور آئے۔

انھوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے اور ایم ایل ون کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، اجلاس میں دیوانی مقدمات ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کی تجویز دی گئی، انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی پروٹیکشن بل لارہے ہیں، عدالتی اصلاحات سے متعلق بل بھی ایوان میں لائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے بچوں پرتشدد کو جرم قرار دینے کا بل لائیں گے، بچوں سے جنسی زیادتی کی روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں،سخت قوانین لائے جائیں گے، بل کانام زینب الرٹ بل رکھا گیاہے، رمضان میں لوڈشیڈنگ کی کمی اور رمضان پیکج کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اداروں میں کرپشن کے خاتمے کے لئے وسل بلوور بل لارہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےسے معیشت پر اثرات پڑتے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پراوگرا کی سمری دوبارہ ای سی سی کوبھیجی گئی ہے، ایران پرپابندیوں کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آنے والی نسلوں کی بقا کے لئے کام کر رہے ہیں، ٹور ازم سے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی جڑی ہے، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت درپیش مسائل کے حل کے لئے مناسب قانون سازی کرے گی۔ سیاحت کے ذریعے ملازمتوں کےنئے مواقع فراہم کریں گے۔

وفاقی کابینہ نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات صبح دس بجے سے شام چار بجے تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ روزمرہ کام کاحرج کئے بغیر عوام کو ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کے روز اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان نے آبی وسائل کے وزیر فیصل واوڈا کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان پیکیج تیار کرنے کی غرض سے ایک خصوصی کمیٹی کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کمیٹی رمضان المبارک کے دوران عوامی سہولت کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو بھی یقینی بنائے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کو پنجاب میں مجوزہ بلدیاتی نظام کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا گیا ہے جو اس سے پہلے خیبرپختونخوا میں بھی کامیابی سے نافذ کیا جاچکا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DD0PcU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times