Monday, April 15, 2019

حیات آباد آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے: محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ فورسز الرٹ ہیں۔ اور اس آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے حیات آباد کے ایک گھر میں پناہ لی تھی اور ان اکی اطلاعات کے مطابق 7 دہشت گرد ہیں جنہوں نے ایک مکان میں پناہ لی۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ایسے واقعات کو کاؤنٹر کرنا آسان نہیں، آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مکان پر چھاپہ مارے جس کے بعد گھر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کو 15 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا جب کہ واقعے میں ایک پولیس اہلکار قمر عالم شہید اور 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Zfptte

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times