
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ٹرین کے ذریعے راولپنڈی روانگی سے قبل لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا وزیراعظم عمران خان چین اور ایران کا دورہ کریں گے، دورے کے بعد چین اور ایران کے سفیروں اور ان کے اہلخانہ کو ریل کے سفر کی دعوت دیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا سفیروں اور ان کی فیملیز کو اٹک خورد تک سفر کروایا جائے گا اور واپسی پر راولپنڈی میں وزیراعظم کی طرف سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم خود سرسید ایکسپرس میں سفر کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعلی پنجاب ریل کے ذریعے سفر کر رہے ہیں، راولپنڈی میں پوسٹ گریجوایٹ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ڈگری کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا انصاف پر کوئی بات نہیں کرسکتا اس پر انگلی اٹھانا غیرمناسب ہے، اعتزاز احسن بھی ضمانتی فیصلوں پر تنقید کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں دنیا بھر میں ان جیسے ضمانتی فیصلوں کی نظیر نہیں ملتی، لاہورمیں جو ہورہا ہے اس پراعتزازاحسن کا سوالیہ نشان ہے۔
بھارتی انتخابات کے حوالے سے وزیر ریلوے نے کہا کہ اگر بھارتی الیکشن میں مودی کو پہلے مرحلے میں حسب خواہش ووٹ نہ ملے تو ہندوستان خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے دہشت گردی کی کوشش کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے ٹورازم کی بہتری کا بیڑا اٹھایا ہے ، انشاءاللہ صدر پاکستان بھی ٹرین میں سفر کرنے والے ہیں، ہم زندہ قوم ہیں، عمران خان تمام مسائل پر قابو پالے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2P4yjVS
0 comments: