
سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ تجاوزات ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین سی ڈی اے عامرعلی احمد سپریم کورٹ پیش ہو گئے۔
جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ بتائیں کیا عدالتی حکم پر عمل درامد کیا؟ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مکمل طور پرعملدرآمد نہیں ہوسکا، جسٹس گلزاراحمدنے چیئرمین سی ڈی اے پربرہمی کا اظہار کیا، اور کہا کہ اگرآپ اس قابل نہیں ہیں توعہدے پربیٹھے کیوں ہیں؟ اب تک کیا کیا ،آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں؟ کیاآپ سارے اسلام آباد کوکچی آبادی بنانا چاہتے ہیں؟ اسلام آبادکو وفاقی دارالحکومت بنانے کامقصدہی فوت ہوگیا۔
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے پہاڑ اور جنگل ختم کر دیئے ہیں، مارگلہ کوتوسپریم کورٹ نے بچاکررکھا ہوا ہے، ندیاں نالے گندگی کے ڈھیربن چکے ہیں، آپ نے راول جھیل کا کیا حال کر دیا ہے، جسٹس گلزاراحمد نے چیئرمین سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ اس سے بہترہے آپ کسی اورجگہ تشریف لے جائیں، جسٹس گلزاراحمد نے عامر علی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوپلاٹ تومل گیا ہوگا، چیئرمین سی ڈی نے جواب دیا کہ میں نے کوئی پلاٹ نہیں لیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Uti9uh
0 comments: