Tuesday, April 2, 2019

قوم افواج کے ساتھ ہے اور بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا: چوہدری سرور

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ قوم شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ٹوئٹ میں لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ کے خلاف مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ دہشت گردی ہے اور دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے، قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور بھارت کو ہر بار منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TPMDST

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times