Saturday, April 27, 2019

پاک بحریہ کے سربراہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا چینی شپ یارڈز کا دورہ
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کے جہازوں کی تیاری کے جائزے کیلئے چینی شپ یارڈز کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور ووہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا، جہاں نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن بیس پر موجود مختلف جہاز سازی کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے میں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کیلئے تعمیر کئے جانے والے پلیٹ فارمز کا جائزہ لیا، اس موقع پر نیول چیف کی چین میں مختلف جہاز ساز کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں چین میں جاری منصوبوں اور مزید باہمی اشتراک کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نیول چیف نے چین کے ان اداروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور قابل تحسین کاوشوں کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق نیول چیف کا چینی شپ یارڈ کا دورہ پاک بحریہ کی تکنیکی صلاحیتوں میں فروغ کا باعث بنے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vp89mx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times