Sunday, April 7, 2019

'گیم آف تھرونز‘کا آخری سیزن چودہ اپریل کوشروع ہوگا

'گیم آف تھرونز‘کا آخری سیزن چودہ اپریل کوشروع ہوگا
ٹی وی کی دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا، اپنی نوعیت کا مہنگا ترین اور تاریخ کے سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ سیزن گیم آف تھرونز کا آخری سیزن چودہ اپریل کو شروع ہو گا۔

'گیم آف تھرونز‘ پہلی بار امریکا کے کیبل چینل ’ایچ بی او‘سے سن2011 میں نشر کیا گیا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے گیم آف تھرونز کے شائقین میں اضافہ ہوتا گیا اور شہرت اتنی بڑھ گئی کہ اس ٹی وی سیریز نے ’’سوپرانو‘‘ جیسے مشہور زمانہ ڈرامے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سن 2017 میں جب ٹی وی پر ساتواں سیزن نشر ہو رہا تھا تو، بیک وقت ایک کروڑ پینسٹھ لاکھ افراد اس سیزن کو دیکھ رہے تھے۔ یہی نہیں بلکہ بعد ازاں مزید ایک کروڑ پچاس لاکھ افراد کی جانب سے اسے دیکھا گیا۔

گیم آف تھرونز کی شہرت صرف امریکا تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا غلبہ 186 ممالک تک دیکھا گیا۔برطانیہ کے اسکائی اٹلانٹک اور فرانس میں او سی ایس براڈکاسٹرز نے اسے رات گئے نشر کیا۔

مشہور ڈرامہ سیریز گیم آف تھرونز کا نیا اور آخری سیزن اس سال ریلیز ہونے جا رہا ہے اور شائقین کا جوش دیدنی ہے۔ ڈرامے کے ساتویں سیزن کی آخری قسط سال سن 2017 میں نشر ہوئی تھی، جس کے بعد ڈرامے کے مداحوں کو دو سال تک اگلے سیزن کا انتظار کرنا پڑا جو کہ ایک بہت ہی تکلیف دہ عمل تھا۔

اس سیزن کی پہلی قسط چودہ اپریل کو نشر کی جائے گی اور کُل چھ اقساط ہوں گی۔

ایچ بی او نے نئے سیزن کی کچھ جھلکیاں تصاویر کی صورت میں ریلیز کی ہیں، جس کے بعد شائقین میں سیزن کے بارے میں دلچسپی اور تجسس بڑھ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ کہیں اس بار بھی ہیکرز ڈرامے کی قسطوں کو مقررہ وقت سے پہلے لیک نہ کر دیں۔

گیم آف تھرونز اور اس کے اداکاروں نے پچھلے کچھ سالوں میں کئی ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ سیریز کے اختتام کے بعد بھی ایوارڈز کی دیوی ان پر مہرباں رہے گی۔ اس مشہور زمانہ ٹی وی سیریز کو اب تک 128 نامزدگیوں کے ساتھ 47 ’’ایمی ایوارڈز‘‘ سے نوازا گیا ہے۔

گیم آف تھرونزکا یہ آٹھواں اورآخری سیزن سب سے مہنگا ترین ہوگا۔ آخری سیزن کا بجٹ 15 ملین یو ایس ڈالرز یعنی 13ملین یوروز کے لگ بھگ ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ماضی کے تمام سات سیزنز کا بجٹ 90 ملین یو ایس ڈالر تھا۔

آخری دو اقساط ہالی وڈ فلم کی طرح ایک گھنٹہ بیس منٹ کی ہوں گیں۔ ان آخری دو اقساط کو انتہائی خوبصورت جگہوں پر فلمایا گیا ہے جسے ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔

اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ڈرامہ وائٹ ہاؤس میں باراک اوباما نے بھی دیکھا اور تسلیم کیا کہ وہ اس کے ایک بڑے مداح ہیں۔ باراک اوباما نے امریکا کے کیبل چینل ’ایچ بی او‘ سے گزارش کی تھی کہ وہ اپنے قوانین میں تھوڑی نرمی لا کر انہیں چھٹا سیزن دیکھنے دیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G4VA7o

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times