
وزیر مملکت حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق ادوارمیں پاکستان کی معیشت کوتباہ کیا گیا، اسحاق ڈار کے دورمیں 24 ارب ڈالرکا قرض لیاگیا ملک کی خراب معاشی صورتحال کے ذمہ دار اسحاق ڈارہیں،وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہاکہ پتہ نہیں کہاں سے انہوں نے بڑی بڑی بلڈنگ کھڑی کیں ،یہ اپنے بیانات سے ملک کی معیشت کو تباہ کررہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر نے بے نامی اکاﺅنٹس کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے،انکم ٹیکس کے2اعشاریہ 2 فیصدکیسزکومنتخب کیا، ٹیکس فائلرزاور ٹیکس دہندگان کوسہولتیں دیں گے۔
جبکہ آنے والے وقت میں نان فائلرزکیلئے مشکلات ہوں گی،انہوں نے کہاکہ خساروں میں تیزی سے کمی ہورہی ہے،زرمبادلہ کے ذخائر جنوری کے بعد بڑھ رہے ہیںلیکن پاورسیکٹر،سٹیل ملز اورریلویزمیں خسارہ بڑھ گیاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YNeEhH
0 comments: