Saturday, April 13, 2019

اٹھارویں ترمیم کوئی مذہبی دستاویز نہیں، انسانوں نے بنایا تھا: فردوس شمیم

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کوئی مذہبی دستاویز نہیں، انسانوں نے بنایا تھا، پاکستان کی عوام کومشکل وقت گزارنا ہوگا، ماضی کی حکومتوں نےبہت زیادہ قرضہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ احساس ہے برآمدات میں ابھی اچھا اضافہ نہیں ہو رہا، ہمارے اقدامات سے ان مشکلات کو بھی بہتر کیا جائےگا، ملک پر قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کومشکل وقت گزارنا ہوگا، ماضی کی حکومتوں نےبہت زیادہ قرضہ لیا ہے، ہم آمدنی بڑھا رہے ہیں اورقرضہ جات ختم کریں گے۔

اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا اٹھارویں ترمیم کوئی مذہبی دستاویز نہیں، اٹھارویں ترمیم کو انسانوں نے بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا این ایف سی پر گفتگو والے بتائیں 2006 کے بعد پی ایف سی کہاں ہے؟ پی ایف سی میں ہرڈسٹرکٹ کو پیسے تو دینے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی صرف باتیں کرتی ہے کام نہیں کرتی، سپریم کورٹ کو حکم دینا پڑا کہ بجلی کے بل سندھ حکومت دے۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا مہنگائی، آئی ایم ایف کی باتیں کرتے ہیں، ہم نےکہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، ہم آج بھی ان چیزوں کو مانتے ہیں یہی ہمارا عزم ہے۔

فردوس شمیم کا کہنا تھا ملک کو تباہ نہیں کرسکتے، ثابت بھی کیا کہ پیسے واپس لاسکتےہیں، پاکستان کی معیشت کو استحکام دینا ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اٹھارویں ترمیم ختم کرنے اورون یونٹ لانےکی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہو گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IwBvZ1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times