Sunday, April 21, 2019

حکومت گرانےکی کسی کو کوئی ضرورت نہیں،یہ خودگریں گے, شیری رحمان کی گرج برس

حکومت گرانےکی کسی کو کوئی ضرورت نہیں،یہ خودگریں گے, شیری رحمان کی گرج برس
پیپلزپارٹی کی نائب صدرشیری رحمان نے عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کیلئے کردارکشی کررہے ہیں،حکومت گرانےکی کسی کو کوئی ضرورت نہیں،یہ خودگریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرپر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ منی لانڈرنگ کی رٹ لگانے والے عدالت کوثبوت کیوں نہیں دیتے؟جلسوں میں کردارکشی کرتے ہیں،عدالت میں وقت مانگ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیب اورایف آئی اے کوشوکت خانم ہسپتال کی طرح چلارہے ہیں،عمران خان کی بے قابو زبان اپنی حکومت کے خلاف کافی ہے، عمران خان بری طرح ایکسپوز ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت بچانے کیلئے کردارکشی کررہے ہیں،حکومت گرانےکی کسی کو کوئی ضرورت نہیں،یہ خودگریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2GAuYvk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times