Saturday, April 20, 2019

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ
سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو ڈپٹی چئیرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر کو امتیاز تاجور کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حسین اصغر ایمان دار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حسین اصغر کا نام تجویز کرکے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردیا ہے، صدرمملکت سے پہلے وزیراعظم اس کی منظوری دیں گے جس کے بعد صدرعارف علوی منظوری دیں گے۔

واضح رہے حسین اصغر پولیس سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں اور وہ پنجاب اینٹی کرپشن کے ڈی جی کے عہد ہ پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IMaIIG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times